• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں بغیر شیڈول لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں بغیر شیڈول لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔گھریلو صارفین والے علاقے رات بارہ بجے سےصبح آٹھ بجے تک لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہوں گے۔جبکہ کمرشل صارفین والے علاقے شام چھ سے رات نوبجے تک لوڈشیڈنگ سے مسثتنی ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ راولپنڈی کی لوڈ منیجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیا گیا ہے۔جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نازیہ پروین نے کی۔اجلاس میں ایم پی اے راجہ حنیف،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی خالد جاوید گورائیہ،ملک افتخارراولپنڈی چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال،،تاجر رہنما شرجیل میر،شاہد غفور پراچہ،اے سی کینٹ،ایس پی پوٹھو ہار،سپیشل برانچ ،آئیسیکو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس پندرہ دن بعد ہوگا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ آئیسیکو کمپلینٹ آفس میں ملازمین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائےاور شکایات کو جلد نمٹایا جائے ۔
تازہ ترین