• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کا افغان مہاجرین کی جلد واپسی پر وفاق کو اسی ہفتے خط ارسال کرنے کا امکان

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے افغان مہاجرین کی جلد واپسی کے بارے میں ٹائم فریم طے کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو اسی ہفتے خط ارسال کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ کے پی کے حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت کو ایک خط بھی ارسال کیا جارہا ہے تاکہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے ٹائم فریم طے کیا جاسکے۔
تازہ ترین