شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے اکاؤنٹ سیکشن میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہسپتال میں میڈیسن سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کو مبینہ طور پر کمیشن ادا نہ کرنے پر تین کروڑ روپے کے چیک بلاجواز روک دئیے گئے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر افتخار احمد نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال کے اکاؤنٹینٹ ظہور احمد بھٹی کو ر معطل کردیا ہے اور اس بارے میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ دریں اثناء رورل ہیلتھ سینٹروں اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے دفاتر کے 7کلرکوں کے بھی تبادلے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔مذکورہ کلرک نے الزام کی تصدیق نہ کی ہے ۔