• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے گندم خریداری مراکزکےدورےکسانوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

سیالکوٹ ،ڈسکہ(نمائندہ جنگ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کا تحصیل سمبڑیال میں گندم خریداری مرکزکا دورہ کیا اور وہاں پر گندم کی خریداری کیلئے کئے گئے انتظامات اور کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائز لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا دورہ گندم گودام کسانوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے   جس پر  انہوں  نے گندم گودام پر موجود محکمہ فوڈ کے عملہ کو سخت احکامات جاری  کرتے ہوئے کہا کہ  کسانوں کی شکایات کا ازالہ کیاجائے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ کاشتکاروں سے براہ راست گندم کی خریداری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ یہ بات انہوں نے تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے گندم خرید مراکزڈسکہ ، سرانوالی اور کوٹلی باوا فقیر چند کے دورہ کے دوران گندم کی فروخت کیلئے آئے ہوئے کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔
تازہ ترین