اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز رحمت اللہ وزیر کے مشورے پر ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل نمبر17 سے بنیادی اسکیل نمبر19 کے 6 عہدیداروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں محمد فیصل مشتاق ڈار ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی مقرر کیا گیا ہے مس رابعہ شاہ ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ۔II لاہور کو ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او لاہور بنایا گیا ہے مس کہکشاں خان ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور ڈپٹی کمشنر آر ٹی او۔ II لاہور مس علینہ آفتاب ڈپٹی کمشنر آر ٹی او۔ II لاہور کو ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور، مس رابعہ یاسمین ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کو ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور، سید ناصر جمال شاہ اسسٹنٹ کمشنر آر ٹی او۔ II لاہور کو اسسٹنٹ کمشنر ایل ٹی یو لاہور بنا دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انو سٹی گیشن شوکت علی کی امریکہ سے ملنے والی ہدایات پر علمدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انو سٹی گیشن کوئٹہ نے گزشتہ پانچ روز میں 7 کروڑ روپے مالیتی سمگل شدہ گاڑیاں اور دوسرا سامان پکڑا چھاپہ مار ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ وزیر، محمد یوسف انسپکٹر نجیب ،نصیب اور باز خان سپاہی نےجان کی بازی لگا کر چودہ لگژری گاڑیاں بڑے بااثر سرداروں اور بدقماش لوگوں کا تعاقب کر کے پکڑیں۔ 74ہزار 190لیٹر درآمد شدہ ایرانی ڈیزل ضبط کیا گاڑیوں کی قیمت ایک کروڑ 54 لاکھ روپے ڈیزل کی قیمت 53 لا کھ روپے ہے کوئٹہ کسٹم ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر اشرف علی کی مشاورت سے11ہزار550گز انڈین سمگل شدہ کپڑا جس کی مالیت 29ملین روپے ہےضبط کیا گیا۔ چار موٹر گاڑیاں مالیتی 84لاکھ پکڑ لیں۔84لاکھ سمگل شدہ آٹو پارٹس قبضے میں لئے۔ 4 ہزار 521 سگر یٹ کے ڈنڈے پکڑ لئے جو 49 لاکھ روپے مالیتی ہیں 408قالین ضبط کئے جن کی مالیت 16 لاکھ روپے سے زائد ہے۔42 لاکھ روپے مالیتی انڈین نشہ آور تمباکو گٹکا کوئٹہ کلکٹریٹ کے اشرف علی کی ٹیم نے پکڑ کر ضبط کیا۔ 44لاکھ روپے مالیتی سمگل شدہ سامان قبضے میں کوئٹہ کلکٹریٹس نے لیا ہے۔