• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی اور خصوصی نشستوں کا انتخابات کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (نمائند ہ جنگ) الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے میئر اور خصوصی نشستوں کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور میئر راولپنڈی سردار نسیم کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔ مسماۃ طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال نے 15 نومبر 2016  کو میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے موقع پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی تھیں جن میں الزام لگایا گیا کہ 17 خصوصی نشستوں کے انتخاب میں میئر کے امیدوار سردار نسیم از خود نو منتخب ممبران کی جگہ بیلٹ پیپروں پر مہریں لگاتے رہے جوکہ انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فاضل عدالت نے دونوں پٹیشن کو تسلیم کرتے ہوئے 15 نومبر 2016 کے خصوصی نشستوں کے انتخابات اور اس کے نتیجہ میں 22 دسمبر 2016 کو میئر کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میئر راولپنڈی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔ خصوصی نشستوں اور میئر کے انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین