کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئرہاکی ٹیم نے دورہ آ سٹریلیا میں آ سٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں ویسٹرن آ سٹریلیا کی ٹیم کو2-0سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی جہاں اس کا مقابلہ ہفتے کو سائوتھ ویلز کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے 20ویں منٹ میں علی عزیز نے پہلا گول اسکور کیا 43ویں منٹ میں شاہ زیب خان نے اپنی ٹیم کا دوسرا اور فیصلہ کن گول بنایا۔