سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پولیس نے خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم راشد کو گرفتار کرلیا۔ خاتون (ر) اپنے خاوند کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ کینٹ جموں روڈ ڈاووالی کے قریب کار میں سوار راشد، جاوید، اسلم سمیت4افراد نے موٹر سائیکل کو روک کر خاتون کوزبردستی نامعلوم جگہ پر لے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔