سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں آگ لگنے سے 11حادثات پیش آئے جن میں سے8 مختلف جگہوں ، وریوگھوئینکی روڈ پر ملانی گاؤںمیں جلتے سگریٹ، ایمن آباد روڈ لدھڑ سٹاپ،لدھڑگورنمنٹ سکول ،ڈسکہ روڈ ملکھاں والا گاؤں میں بچوں نے،بھاگووال روڈ پٹھاناوالی گاؤں،رندھیر موڑ،ھدو کے نزدجیٹھی کے میں کھیتوں میں لگے ٹرانسفارمر میں سپارک ،وزیرآباد روڈ نزد یونیورسٹی روڈنامعلوم وجہ سے گندم کی تیار فصل میں آگ لگی۔ریسکیو1122کی فائر وہیکلز نے آگ پر قابو پاتے ہوئے کل256ایکڑ رقبے پر کھڑی تیار گندم کی فصل جسکی مالیت کروڑوں روپئے بنتی ہے کو نذر آتش ہونے سے بچا لیا جبکہ 13ایکڑ کے قریب فصل ٓگ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گئی۔دیگر 2 حادثات میں پورن نگر کی گلی نمبر 4 میں گھر کے پردے پر سکھانے کی غرض سے ڈالا ہو کمبل بجلی تاروں پر گرنے سے،پریم نگر سلور سٹار روڈ گلی نمبر دس میں شاہد کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ لگی جموں کنگرہ روڈ پر محلہ کرمانوالہ میں کوڑے کے ڈھیر کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تمام علاقہ دھوئیں سے بھر گیا ریسکیوکےفائر فائٹنگ نے آگ پر قابو پا تے ہوئے اہل محلہ کو کسی بھی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچا لیا۔