سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) تھانہ کوتوالی کے علاقہ اردو بازار میں واقع کارخانہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ،آگ کی وجہ سے ایک ملازم عمر فاروق سکنہ جھنگ کا رہائشی زخمی ہوگیا جس کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔