• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،3ماہ بعدبھی سکول ٹیچر کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،ورثاءکااحتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) 3ماہ بعدبھی حافظ قرآن سرکاری سکول ٹیچر کے بااثر قاتل گرفتار نہ ہوسکے جس پر مقتول کے اہلخانہ نے گزشتہ روز پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔ بتایاجا تا ہے کہ13 فروری کو ملزمان صفدر اور شفقت وغیرہ نے لین دین کے تنازع پر  فائرنگ کر کے حافظ قرآن گورنمنٹ سکول ٹیچر سرور کو فرید ٹاؤن چھچھروالی گوجرانوالہ میں قتل کر دیا تھا۔ جس کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے ۔ مقتول 4بچوں کا باپ تھا۔ مدعی مقدمہ محمد اکرم نے الزام لگایا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مبینہ طور پر ملزم پارٹی سے ساز باز کر رکھی ہے اور وہ ملزمان کی گرفتاری کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم صفدر ولد محمد شفیع چکوال جیل میں رقم کے لین دین اور فراڈ کے چکر میں رہ چکا ہے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔  
تازہ ترین