گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن ملکر جی ٹی روڈ اور دیگر شاہراہوں کیساتھ بنائی گئی گرین بیلٹس کی دیکھ بھال یقینی بنائیں گے، پہلے سے لگے پودوں کی حفاظت کے ساتھ نئے پودے اور درخت لگانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر گجرات حاجی ناصر محمود، اے ڈی سی واصف رحمان کے ہمراہ گرین بیلٹس کے معائنہ کے موقع پر کیا۔