گجرات (نمائندہ جنگ) پولیس تھانہ رحمانیہ ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم مشتاق کو مسروقہ مال کی برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ ساہنوال کے قریب کار سوار نامعلوم مسلح افراد نے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور اپنے ساتھی مشتاق کو پولیس سے چھڑوا کر فرار ہو گئے، پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا مگر ملزمان پولیس کے ہاتھ نہ آئے، پولیس پارٹی پر حملہ کرنے اور ملزم کو چھڑوا کر لے جانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔