سرگودھا،شاہ پورصدر(نامہ نگاران)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سہیل اکرام اورسول جج الیاس بشیر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا ۔صفائی اور سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔نوعمر قیدی،خواتین اسیران کی بارکوں کا معائنہ کیاانکے مقدمات بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث 7اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے۔ انکے ہمراہ میاں زاہد محمود اور علی امیر شاہ بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودہا سہیل اکرام نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا معائنہ کیااور قیدیوں کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا ۔ بعد ازاں وہ جیل ہسپتال گئے اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔ انہوں نےسپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ وہ جیل کی سکیورٹی سخت کریں ۔اس موقع پر چوہدری سیف اللہ گوندل ، کاشف للہ ، ڈاکٹر محمد افتخار ، فضل الٰہی ، ثاقب علی و دیگر موجود تھے۔