شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )فاروق آباد کی نواحی آبادی ڈیرہ ملا سنگھ کے قریب واقع ایک گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث کمرہ میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا اطلاع کے باوجود امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ مزدور عبدالغفور جو پانچ بچوں کا باپ ہے اپنے گھر کو اپنی آنکھوں کے سامنے جلتا ہوا دیکھ کر بیہوش ہوگیا ا،ہل دیہہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت آگ پر قابو پاتو اس وقت تک پورا گھر جل کر خاکستر ہوچکا تھا ۔