• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامہ کیس کے فیصلہ پر راولپنڈی ڈویژن کی وکلاء قیادت تقسیم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پانامہ کیس کے فیصلہ پر راولپنڈی ڈویژن کی وکلاء قیادت تقسیم نظر آرہی ہے اور بعض وکلاء وزیر اعظم کا استعفی اور بعض جے آئی ٹی کے فیصلے کا انتظار کرنے کے حق میں ہیں۔تاہم اس حوالے سےہائی کورٹ با ر راولپنڈی کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل اور چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کا نمائندہ اجلاس چھ مئی کو راولپنڈی میں بلایا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں متفقہ فیصلہ کیا جائے، جمعرات کوہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے متعلق ڈویژن بھر کے صدو راور سیکریٹریز کا اجلاس بلایا تھا جس میں جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اور کوٹلی ستیاں بار ایسوسی ایشن کے صدور اور سیکرٹریزنے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وکلا ء رہنمائوں کی آپس میں گرما گرمی بھی رہی۔ اور کوئی متفقہ فیصلہ نہ ہوسکا۔اجلاس میں صدر تلہ گنگ بار ملک فاروق ، صدر مری بار نذیر عباسی ، صدر چوآسیدن شاہ بار چودھری نواز ، صدر کوٹلی ستیاں بار شوکت محمود ستی نے اظہار خیال کیا۔ وکلاء کا اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ملتوی کر دیا گیا، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر مغل نے کہا کہ چاروں صوبوں کی ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداران کا نمائندہ اجلاس 6 مئی کو راولپنڈی میں بلایا جائے گا جس میں تمام بارز کے عہدے داران کی رائے کے بعد متفقہ فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین