پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ جب حکمراں کرپٹ ہوتو غربت میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت نے جیسے جیسے فیصلہ پڑھا مٹھائیاں کم ہوتی گئیں۔
شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
جہانگیر ترین نے جلسے سے خطاب میں کارکنوں سے مخاطب ہو کر پوچھا کہ بتائیں شہباز شریف کا کیا نام رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس قطری خط کو الٰہ دین کا چراخ بنا دیا گیا تھا، ججز نے اسے باہر نکال کر پھینک دیا ہے۔