• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور بہاولپورکی انسداددہشتگردی عدالتوں میں جج تعینات، ملتان کی ایک عدالت بدستور خالی

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کے حکم پر  انسداددہشت گردی کی ملتان اوربہاولپور کی خصوصی عدالتوں میں جج تعینات کردیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان محمدسلیم کوجج انسداددہشت گردی خصوصی عدالت دوم ملتان اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورملک شبیراحمدکو جج انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت بہاولپورتعینات کیاگیاہے۔ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت فرسٹ ملتان بھی فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے کئی ماہ سے خالی چلی آرہی ہے۔مذکور ہ ججز کو 3 مئی تک اپنے عہدوں کاچارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔   
تازہ ترین