• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اجلاس میں رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں سا ل 1999تا 2005کے ٹیکس اسسمنٹ کے کیسز کیلئے سب کمیٹی کی سفا رشا ت پر غو ر اگلی میٹنگ تک مئو خر کر دیا گیا ۔ ایجوکیشن اور صحت کے حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں اور 106رہائشی و کمرشل نقشوں کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس گزشتہ روز صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر سید حسن رضا کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں ایگز یکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ ،وا ئس پریذ یڈنٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ ملک منیر احمد ایڈ یشنل سی ای اوز فہیم علی ، را نا رمیض شفقت ،ڈپٹی سی ای او عمر معصو م وزیر اور نا مزد ممبران کے علا وہ منتخب ممبرا ن شر یک تھے۔اجلاس میں عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی مدمت ملا زمت میں تو سیع ،سکیو رٹی وجو ہا ت کی وجہ سے 22نمبر چو نگی سے سوزوکی سٹینڈ کی منتقلی کا معا ملہ مو خرکیا گیا اور آئندہ ٹھیکہ میں تبدیلی کی منظو ری دی گئی ۔سنگا پو ر پلا زہ کی پا رکنگ کا ٹھیکہ اضا فی فیس کی شکا یا ت پر ختم کر دیا گیا اور آئندہ ٹھیکہ 14ما ہ کی مد ت کیلئے نئی شرا ئط پر نیلا می کا فیصلہ ہوا ،تر قیا تی کا مو ں کی منظو ری فنڈ ز کی مشروط مو جو دگی ،ریس کو رس کے نا لہ کی دیو ار کی تعمیر کیلئے ٹینڈر ز کو اگلے سا ل کے بجٹ میں شامل کر نے کی منظو ری دی گئی ،فو ڈ برا نچ کیلئے نئی مشینری اور ضرو ری سا ما ن کی خر یدا ری کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین