گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سیکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبہ بھرمیں گندم خریداری اور باردانہ کی تقسیم کے عمل کا کامیابی سے آغاز کیا جا چکا ہے کاشتکاروں کو گندم خریداری مرکز پر تمام ممکنہ سہولتیں دستیاب ہیں ،وہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع گوجر انوالہ کی تحصیلوں میں گندم خریداری مہم اور باردانہ کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔