اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو،خان صاحب میں اگر اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو ایک ارب روپے کی پیشکش کرنے والےبندے کا نام بتاتے، عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والا آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہا ہے ۔جبکہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ڈینگیں مارنا بند کردیں ، عمران خان ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، گھر چھوڑ کر آئیں گے۔ جمعہ کو پی ٹی آئی کے جلسے اورعمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے ، اللہ رسول اور قرآن کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں ، جو شخص جھوٹ بولتا ہے اس کی خدا بھی مدد نہیں کرتا۔ مریم اورنگزیب خان صاحب آپ کے خطاب میں وہ گھن گرج کیوں نہیں ہے ، آپ بیمار بیمار لگ رہے ہیں کوئی بات نہیں صدمے ہوتے رہتے ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ڈینگیں مارنا بند کردیں ، عمران خان صاحب اللہ ، رسول اور قرآن شریف کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں ، عمران خان ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، گھر چھوڑ کر آئیں گے ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ اور بے نامی جائیدادوں کا نام بتائیں۔ عمران خان صاحب لوگ اس کی عزت کرتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ اجازت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی حمایت کے دعویدار عمران خان نے کشمیر کاز کے لئے منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سی پیک متنازعہ بنانے کی سازش کر کے پی ٹی آئی نے بھارت کا کام آسان کیا ۔ دوسروں سے استعفیٰ مانگنے والا عمران خان جلد سیاست سے باہر ہونے والا ہے ۔ بنی گالہ میں کئی سو کنال کے محل میں رہنے والا عمران خان ٹیکس نہیں دیتا۔