• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصار فٹ بال اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے نیا اسٹینڈ تعمیر ہوگا، ڈپٹی میئر ارشد وہر

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ شہر میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے جو بھی کردار ادا کرنا پڑے گا کریں گے، انصار یونین فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی میں تماشائیوں کے بیٹھنے کیلئے نیا اسٹیڈ تعمیر کیا جائے گا اور فلڈ لائٹ مکمل بحالی کی جائے گی تاکہ بچے اور نوجوان رات ادھر ادھر بیٹھ کر اپنا وقت گزارتے کے بجائے فٹ بال کھیلیں اور علاقوں اور قومی فٹ بال ٹیموں میں اپنی جگہ بناسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سندھ طاہر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل پرا پنے خطاب میاں کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عامر معین پیرزادہ، ڈسٹرکٹ حیدرآباد فٹ بال کے چیئرمین اعظم خان، سلیم پٹنی، عثمان شاہ، محمد شمیم، اجمل خٹک، ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد صدیق انصاری، توحید خان جدون، محمد عثمان، شمریز خان جدون، شاہد رانا، رفیع خانزادہ، فہیم قریشی، شعیب کھتری اور دیگر موجود تھے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ شائقین کو بیٹھنے کیلئے نیا اسٹیڈ تعمیر ہوگا اور مکمل فلڈ لائٹ بحالی کی جائے گی۔ قبل ازیں انصار یونین فٹ بال اسٹیڈیم کھڈی اسٹاپ پر کھیلے گئے فائنل میں عثمان شہید نے عرفان مموریل کو 2-0 سے شکست دی۔ گول محمد آصف اور محمد وسیم نے کئے۔ میچ ریفری سعید عالم، اسلام الدین اور مجاہد جبکہ میچ کمشنر اصفہان تھے۔ ٹورنامنٹ میں کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹ کی64 ٹیموں نے حصہ لیا۔ عثمان شہید ور عرفان میموریل نے فائنل میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین