سرگودھا(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فضل الرحمان اور جنرل سیکرٹری وسیم سلیم ڈوگر نے وزیراعلی پنجاب سے دورہ سرگودہا کے موقع پر ملاقات کی ۔انہوں نے وزیراعلی شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب سرگودہا میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔سرگودہا ڈویژن کے دور افتادہ علاقے سے لوگوں کو ہائی کورٹ لاہور پہنچنے کے لئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورانہیں انصاف کی فراہمی میں بلاجواز طوالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سرگودھا میں ہائی کورٹ بینچ کا قیام سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میانوالی ،بھکر ،جوہرآباد اور سرگودھا کے عوام نہ صرف مطالبہ ہے بلکہ یہ ان کا اولین حق ہے ۔انہوں نے وزیراعلی سے سرگودہا کے وکلاء کے لئے وکلاء کالونی اور بار کونسل سرگودہا کے لئے خصوصی فنڈز دینے کی بھی استدعا کی جس پر وزیراعلی نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔