شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شہر کے وسطیٰ علاقہ میں انگریز دور میں بننے والی غلہ منڈی کے درمیانی حصہ میں ماڈل بازار کی تعمیر شروع ہوتے ہی غلہ منڈی کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے اس بازار کی تعمیر کیخلاف تاجروں کی پٹیشن پر عدالت عالیہ نے حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے ماڈ ل بازار کی تعمیر کیلئے ہیوی مشینری غلہ منڈی میں آتے ہی تاجر برادری رہنماؤں تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ہیوی مشینری کا استعمال روکنے کیلئے اپنی جانوں کی پرو ا ہ نہ کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردیں بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سمیت کئی افسر اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔انتظامیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ماڈل بازار سے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا ہم حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔