شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے پرائیویٹ میٹرنٹی ہوم چلانے پر بنیادی مرکز صحت ونڈالہ دیال شاہ کی لیڈی ہیلتھ وزیٹر عارفین نازیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ، عارفین نازیہ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے دریں اثناء محکمہ صحت نے بنیادی مرکز صحت فاروق آباد گاؤں سے معائنہ کے دوران غیر حاضر پائے جانے پر لیڈی ہیلتھ ورکر عظمیٰ شریف کی جواب طلبی کرلی ہے جس نے اس الزام کی تصدیق نہ کی ہے ۔