• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تعمیر و ترقی میں ہرشخص کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، منشاءاللہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب منشاءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے اور ہمارے قائدین کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادارک ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ذمہ دار شخص کو اپنی اخلاقی اور قومی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگااور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ منصوبوں کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اورکوالٹی کو یقینی بنا ئے،عوام کی خدمت کر نا مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل شہاب پورہ اور مظفرپور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب کے باسیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے یوسی شہاب پورہ اور مظفر پور میں اس وقت 6کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائیلز لگانے اور سیوریج کے درجنوں منصوبوں زیر تکمیل ہیں ۔ انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد زیر تکمیل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے اور منصوبوں کی کوالٹی کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبے میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ان کی توجہ ہر شعبہ زندگی پر ہے قبل ازیں انہوں نے یوسی شہاب پورہ میں محلہ مرکزی عیدگاہ میں ٹف ٹائیلز لگانے کا منصوبے کا افتتاح کیا.
تازہ ترین