• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینی ٹیشن پروگرام کا دائرہ کارضلع راولپنڈی بھر میں بڑھانے کا فیصلہ

راولپنڈی (راحت منیر‘ اپنے رپورٹر سے) پاکستان اپروچ ٹو ٹوٹل سینی ٹیشن پروگرام کا دائرہ کار جولائی میں راولپنڈی کے ضلع بھر میں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ادہر یونیسف نے بھی سینی ٹیشن پروگرام کے جاری منصوبہ کی سرپرستی میں دلچسپی کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ اس وقت تحصیل راولپنڈی کے 94دیہات میں اے ڈی پی کے تعاون سے جاری پروگرام میں لوگوں کو گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنیکی طرف راغب کیا جا رہا ہے تاکہ کھلے عام کئے جانیوالے فضلے سے پیدا ہونیوالی بیماریوں اور مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔ ضلع راولپنڈی کی 8یونین کونسلوں کے 94دیہات میں شروع کئے گئے ٹوائلٹ کی سہولت کی فراہمی منصوبہ میں اب تک 70دیہات او ڈی ایف سرٹیفکیٹ کیلئے تیار ہیں۔ دو دیہات کھنگر اور ہون میں یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوچکا ہے جبکہ باقی کو اپریل میں جاری ہو جانے کا امکان ہے۔ یونیسیف کی ریجنل ڈائریکٹر سائوتھ ایشیاء جین گولف نے بھی پروگرام کو سراہتے ہوئے پاکستان اپروچ ٹو ٹوٹل سینی ٹیشن پروگرام کے تحت تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیاہے۔
تازہ ترین