• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
9 Member Deligation Of Balochistan Government Reached Brussels
حکومت بلوچستان کا ایک 9 رکنی وفد مطالعاتی دورے پر آج برسلز پہنچ گیا،جس کی قیادت آبپاشی اور توانائی کے وزیر نوابزادہ چنگیز خان مری کر رہے ہیں ۔

وفد میں صحت اور داخلہ امور کے وزراء کے ساتھ4 ممبران اسمبلی اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ بھی شامل ہیں ۔

وفد یہاں قیام کے دوران یورپین پارلیمنٹ سمیت دیگر اداروں کا دورہ کرے گا جہاں موجود حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوگی ۔

پہلے مو صول اطلاعات کے مطابق اس وفد کی قیادت وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کرنا تھی لیکن وہ اپنی دیگر مصروفیات کے باعث نہیں آسکے۔
تازہ ترین