گجرات (نمائندہ جنگ)پسند کی شادی کرنے پر 8بہنوں کااکلوتابھائی قتل کر دیا گیا۔ تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ بھاگووال میں ملزمان اسجد اور جاوید نے پسند کی شادی کرنے پر 23 سالہ نوجوان ظہیر بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے لاش عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتول کے چچا محمد انور کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، مقتول نے 3 سال قبلملزم اسجد کی بہن سے پسندکی شادی کی تھی اور مقتول 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔