گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بھٹہ مزدور یونین کے زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن پر شکاگو کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت محمد فیروز بخت خاں اور گل عباس نے کی ۔ شرکاء جلوس نے اپنے مطالبات و حقوق پر مشتمل بینرز پوسٹرز کتبے اٹھا رکھے تھے جبکہ ہاتھوں میں سرخ رنگ کے پرچم تھامے نعرے بازی کرتے ہوئے شیرانوالہ باغ تک پیدل مارچ کیا ۔اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین محمد فیروز بخت خاں اور چیئرمین گل عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے جدوجہد جاری رہیگی۔