• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین اسمبلی ہائی کورٹ بنچ کیلئے وکلا کاساتھ دیں‘راؤ فضل الرحمان

سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ بار کے صدر راؤ فضل الرحمان ،جنرل سیکرٹری وسیم سلیم ڈوگر اور شاہد نذیر خان نے سرگودھاپریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے تحصیلوں کی سطح پر عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے ایڈیشنل اور سول ججز کی تعیناتی کرکے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے۔ سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے وکلا اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اراکین اسمبلی بھی سرگودھا میں بنچ کے قیام کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کریں۔ حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر کیا جانے والا ہائی کورٹ بنچ کا نوٹیفکیشن درست نہیں ہے۔وکلا برادری سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کررہی ہے۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں ، صدر مرکزی انجمن تاجران خواجہ احمد حنیف ، جنرل سیکرٹری نعیم اسلم کپور، صدرپریس کلب مہر آصف حنیف، سینئر نائب صدر شہزاد شیرازای، جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر ، صحافی شاہین فاروقی، رانا ساجد اقبال، حنان چوہدری، امیر افضل اعوان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر صدر بار راؤ فضل الرحمن ، جنرل سیکرٹری وسیم سلیم ڈوگر اور شاہد نذیر خان کو سرگودھا پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دی گئی ۔
تازہ ترین