سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) یوم مئی مزدورں کے عالمی دن کے موقع پر سیالکوٹ کاٹیج انڈسٹری کے شہر میں15000سے زائد مزدورعالمی دن سے بے خبر محنت مزدوری کرتے رہے، ضلع کی چاروں تحصیلوں کے علاقوں کوٹلی لوہاراں، ائیرپورٹ روڈ، گوہدپور، باقر پور، راں، ہمو گڑھا، بیدیاں، ہمو، بھیڑ، پوہاڑ، مہدی پور، چھنی، سدرہ بدرہ، دھیرا سندھا، جالب والی ، ملکے کلاں، موماں کلاں، جوڑیاں خودر، ڈوگری، سندرپور، مچھرالہ، بہادر پور، گجرال، گوریاں، وریام، رم، ابدال، کشنے والی، رسولپور، ڈھلے والی، شیر پور، ثرو بہ، اولکھ، سید پور، بجوات، پھوکلیان، صد ر پور، چھنی گوندل، باجڑہ گڑھی، کنگرہ ،بمبانوالہ، موترہ، مرادپور، کوٹلی سید امیر علی، ہیڈ مرالہ،سبز پور،نیکاپور،ڈلواولی سمیت تمام علاقوں میں روزانہ کی اجرت پر مزدوری کرنے والے لوگ یوم مئی کے موقع پر رنگائی، چنائی کرنے کے ساتھ ورکشاپس، ہوٹل،آٹوشاپ، پنکچر شاپ، ریڑھی با نی، رکشہ ڈرائیوری کرتے رہے،گھروں میں کام کرنے والی خواتین اور بچوں نے بھی محنت مزدوری کی اور شام کو اپنے گھروں میں بچاکچھا کھانا لے کر گئے ۔