شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ضلع میں یوم مزدوراں جوش وخروش کیساتھ منایا گیا ،شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آل پاکستان ایری گیشن لیبر فیڈریشن پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین ،پیپلز لیبر بیورو ،نواز لیگ لیبر ونگ ،تحریک انصاف لیبر ونگ آزاد اتحاد لیبر یونین سمیت مختلف لیبر تنظیموں نے 14مقامات پر ریلیاں اور جلوس نکالے، آل پاکستان ایری گیشن لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام نکلنے والی ریلی کے اختتام پر لیاقت پارک میں جلسہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیڈریشن چودھری خوشی محمد کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ باقی ماندہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے اور ملازمین کی شادی گرانٹ کم ازکم ڈیڑھ لاکھ روپے اور کفن دفن کا خرچہ 50ہزار روپے مقرر کیا جائے جلسہ سے مزدور رہنماؤں صوفی ریاض احمد،ارشد گجر،جمیل اختر، محمد رفیق ودیگر مقررین نے خطاب کیا واپڈا یونین ریلی کی قیادت مزدور رہنماؤ ں یونس کمبوہ ،رانا شفیق، اور سید واجد شاہ نے کی ۔