اسلام آباد (خبر نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں ، ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے۔ سانحہ چار سدہ میں را اور افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہیں ، حافظ سعید دہشت گرد نہیں ، مسعود اظہر دہشت گرد ہے مگر اس حوالے سے حکومت پاکستان ایکشن لے ، اسے بھارت کے حوالے نہیں کیاجانا چاہئے ، حکومت لال مسجد میں ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرے۔