• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند کا راج،اسلام آباد ، پشاور اور ملتان میں ایئرپورٹس بند

Latest News
پشاور....ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے ، اسلام آباد ، پشاور اور ملتان میں ایئرپورٹس بند اور فلائٹ آپریشن معطل ہے ، پشاور اسلام آباد موٹر وے بھی بند کردیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب ، بالائی علاقے ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے ، جڑواں شہروں راول پنڈی اسلام آباد میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آج چھ فلائٹس منسوخ کردی گئیں ، آنے والی بیس اور یہاں سے روانہ ہونے والی انیس پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ، جڑواں شہروں میں سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہے۔

ادھر پشاور میں بھی شدید دھند ہے جس کی وجہ سے سری بھی بڑھ گئی ہے ، باچا خان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ پشاور راول پنڈی موٹر وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ، جی ٹی روڈ استعمال کرنے والوں کو بھی احتیاط برتنے اور فوگ لائٹس کے لازمی استعمال کی ہدایت کی گئی ہے ،

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، کئی جگہوں پر حد نگاہ صرف دس سے پندرہ میٹر تک رہ گئی ہے ، ملتان ایئر پورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ ملتان پہنچنے والی ٹرینیں بھی خاصی تاخیر کا شکار ہیں ، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے

ادھر فیصل آباد شہر بھی دھند میں چھپ گیا ہے ، شہر اور گردو نواح میں حدنگاہ دس سے بیس میٹر تک رہ گئی ہے ۔
تازہ ترین