بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور سپیشل برانچ ہیڈکوارٹر لاہورکی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہورمیں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جن کاممکنہ ٹارگٹ اہم سول /ملٹری تنصیبات اور ہائی پروفائل شخصیات ہوسکتے ہیں جس کیلئے دو خودکش بمبار روانہ کردئیے گئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔