گجرات (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ ڈویژن کی زرعی ٹاسک فورس کی ویڈیو لنک کانفرنس زیر صدارت کمشنر گوجرانوالہ ہوئی، جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران و کسان نمائندہ شریک ہوئے، گجرات سے ڈی سی محمد علی رندھاوا، چوہدری وقار احمد، صدر کسان بورڈ چودھری نثار احمد ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت رفیق تارڑ شریک ہوئے، کانفرنس میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کے سٹاک، ملاوٹ اور جعلی ادویات کے حوالے سے درجہ مقدمات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کھاد کی قیمتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔چودھری نثار احمد ایڈووکیٹ نے گندم خریداری مرکز پر کسانوں کو اطمینان بخش سہولیات مہیا کرنے اور خریداری پراسس کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا۔