سرگودھا(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا اور وفد سے ملاقات کی صدر راؤ فضل الرحمٰن ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری وسیم سلیم ڈوگر نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے وکلاء کو ان کے مسائل حل کرنیکی بھر پور کوشش کا یقین دلایا اور کہا کہ بار اور وکلاء نے ہمیشہ انصاف کا بول بالا کیا ہے اور قانون کی بالا دستی کے حوالہ سے ان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے ۔