شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع بھر میں مردم شماری کا دوسرا فیز تیزی کیساتھ جاری ہے جس کیلئے ضلع میں کل 2752 بلاک 316سرکل اور 44 چارج بنائے گئے ہیں اس مردم شماری میں 1910 فوجی جوان 1910 سول اہلکار ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں مردم شماری کو صاف شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں اور اب تک 50 فیصد کام مکمل ہوچکاہے دوسرا مرحلہ میں 11 مئی کو مردم شماری کا آغاز ہوگا جس کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے ۔ضلع میں تعمیراتی اداروں کی کارکردگی کوبہتر بنانے اور ان پر چیک اینڈ بیلنس کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کسی ترقیاتی کام میں کرپشن اور کمیشن یااس کی غیر قانونی نیلامی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پراے ڈی سی جی راؤ ریاض اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ ودیگرموجودتھے ڈی سی ارقم طارق نے کہاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جن ترقیاتی کاموں کی رپورٹ نیب نے طلب کی تھی وہ اگلے 24 گھنٹوں میں بھیج دی جائیگی ضلعی انتظامیہ ضلع میں امن وامان کی بحالی کیساتھ ساتھ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے