سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں قومی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی جانب سے سیالکوٹ چمبر کے سامنے3کنال جگہ آفس کی تعمیر کے لئے تقریبا25سال قبل خریدی گئی مگر آج تک اس پر پی آئی اے سیالکوٹ کا دفتر بنانے کے بجائے کرا ئے کے دفاتر کے کرائے اور تز ئین آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں رابطہ پراسٹیشن منیجر پی آئی اے نے بتایا کہ وہ اس وقت دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ادا کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کا ذاتی دفتر ہوتاکہ لاکھوں روپے ماہانہ کی بچت ممکن ہو سکے کیونکہ اس جگہ پر قابضین کی نظر ہے اور وہ اس پر پرائیویٹ بورڈ لگا کر اسکو اپنے زیر ا ستعمال میں لاناچاہتے تھے جن کو روکا گیا ہے