• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،ٹریفک حاد ثات میں3 خواتین سمیت13 افراد زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ٹریفک حاد ثات میں3 خواتین سمیت13 افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ پسرور روڈ چونڈہ پھاٹک کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر35سالہ عمران،بھاگووال روڈ نامعلوم ہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے35سالہ آصف بھٹی،ڈسکہ روڈ جامکے چیمہ کے پاس موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں15سالہ زین،فتح گڑھ ایجنسی کے پاس موٹر سائیکل اور ویگن کے تصادم میں46سالہ عمر اور47سالہ فیضان،سید پور روڈ مراکیوال سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر35سالہ اعظم،سید پور روڈ کوبے چک کے پاس موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر18سالہ فہد،ڈسکہ روڈ دوبرجی چوک کے پاسدو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں45سالہ ناہید بی بی ،ایمن آباد روڈ رامگڑھا سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں40سالہ صغریٰ بی بی ،سمبڑیال ڈسکہ روڈ کوٹلی نوناں کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں23سالہ شاہانہ امجد،سمبڑیال ڈرائی پورٹ چوک میںلوڈر ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے52سالہ قاسم،پسرور ریلوے سٹیشن کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں40سالہ سہیل اور35سالہ زرینہ بی بی زخمی ہو گئے ۔
تازہ ترین