سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کنگرہ روڈ ،ناجوکے گاؤں کے پاس موجود جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر آگ بھڑک اٹھی جس سے 25ایکڑ کے قریب جنگل ا ٓگ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ سیالکوٹ سمبڑیال موڑ کے پاس واقع فرخ محمود کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ وزیرآباد روڈ ساہووالہ کے پاس واقع پٹرول پمپ سے ملحقہ پلاٹ میں موجود خودرو جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی فائر وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔