گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن(ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ 10 جون تک فلائی اوور کا تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا اور 10 جون تک فلائی اوورکوٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا یہ بات انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز چوہان سے خصوصی ملاقات میں کہی انہوں نے کہا کہ عزیز کراس فلائی اوور پاکستان کا سب سے بڑا فلائی اوور ہے اور اس پر مجموعی طور پر 7ارب روپے لاگت آئی ہے انہوں نے کہا کہ فلائی اوور مکمل ہونے سے شہر کے حسن میں اضافہ ہوگا اور ٹریفک مسائل بھی حل ہونگے۔