• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور زیریں بلو چستان میں شدید گرمی لاڑکانہ میں پارہ 44 ڈگری پر پہنچ گیا

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور زیریں بلو چستان میں موسم شدید گرم رہا۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ، بہاولنگر 44، رحیم یار خان، پڈعیدن، موہنجودڑو، جیکب آباد، دادو 43، سبی، روہڑی، شہید بینظیر اباد، خانپور، تربت، میرپورخاص، مٹھی اور نورپورتھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر الود اور خشک رہےگا۔ اس دوران کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام اباد، بالائی فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین