• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائنگولر ہاکی: پاکستان سینئرز نے وائٹس کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ کے لئے قومی سینئر ہاکی ٹیم نے قومی سطح پر اپنی تیاری کے لئے ملک کے جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ پنجہ آ زمائی شروع کردی، بدھ کولاہور کے جوہر ٹائون ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائنگولر ہاکی سیریز کا آ غاز ہوگیا جس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے علاوہ پاکستان وائٹ اور پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ کی ٹیمیں ایکشن میں ہیں، پہلے روز کھیلے گئے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے پاکستان وائٹ کو دو گول سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان حسیم خان نے دونوں بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، انہوں نے 19 اور 26 ویں منٹ گیند کو گول پوسٹ سے ٹکرانے میں کام یابی حاصل کی۔
تازہ ترین