سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکر ٹری اطلاعات اصغر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام عمران خان کو دیکھنے کے لئے بیتا ب ہے اور7 مئی کے شو ڈاؤن تک مسلم لیگ ن کی متعدد وکٹیں گرا دی جا ئینگی۔ عمران خان کا جلسہ عام کا سن کر خوا جہ آصف کو پریشانی لا حق ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنا ن سے شو ڈاؤن کے مشاورتی اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ورکر کی قدر کی ہے اسلئے عمران خا ن کے استقبا ل کے بھر پور تیاریاں کی جا رہی ہیںاور اس میں کو ئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ سات مئی کو جنا ح اسٹیڈیم جنو ن سے بھرا ہو گا اور پی پی 124کے کارکنا ن ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔