سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مظلوم کشمیری طلبا سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیاجس میں سکول، کالجکے طلبا کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی۔ طلبا نے اس موقع پرہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت میں نعرے درج تھے۔مقررین نے اسموقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کشمیر پالیسی وہی ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کی تھی۔ حکومت کشمیر پاکستان کی شہ رگ کو قومی سطح پر تسلیم کرے۔ بھارت پچھلے ستر سال سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔