گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث گردن توڑ بخار میں مبتلا 15سالہ لڑکی دم توڑ گئی ۔ فضل ٹاؤن کی رہائشی 15سالہ صنم جان کو اس کے اہلخانہ گردم توڑ بخار میں مبتلا ڈی ایچ کیوہسپتال میں لیکر آئے جہاں ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں طبی امداد دینے کی بجائے صنم جان کو وارڈ کی طرف بھیج دیا جہاں وارڈ میں پہنچنے سے پہلے ہی صنم جان دم توڑ گئی جس پر اہلخانہ مشتعل ہو گئے اور ہسپتال میں موجود عملہ کو گالی گلوچ کرتے ہوئے ہاتھا پائی شروع کر دی دونوں طرف سے مکوں گھونسوں کا آزدانہ استعمال کیا گیا بعد ازاں انتظامیہ نے معاملہ رفع دفع کروادیا تاہم ڈاکٹڑز کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جو وارڈ میں منتقلی سے پہلے ہی دم توڑ گئی تھی۔