ٹوکیو (عرفان صدیقی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانچ روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔ اپنے اس اہم دورے میں اسحاق ڈار جاپانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ تارو آسو سے ملاقات کریں گے جبکہ اپنے اس دورے میں انکی مالدیپ کے وزیرخزانہ سمیت کئی ممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقات متوقع ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار ایشین ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شرکت کے لئے جاپان پہنچے ہیں جہاں وہ جاپان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ باہمی امور پر بات چیت کریں گے۔