سرگو دھا(نمائندہ جنگ) مسلم لیگی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 22 مئی کو سرگودھا کا دورہ کرینگےاور اپنے حلقہ انتخاب ساہیوال میں دریائے جہلم پر بننے والے لنگر پل اور سرگودھا سے ساہیوال جانیوالی کارپٹ لنک روڈ کا افتتاح کرینگے۔وزیراعظم اپنے حلقہ انتخاب کیلئے سوئی گیس اور بجلی کی سکیموں کے علاوہ این اے 68 میں مختلف میگا پراجیکٹس کا بھی اعلان کرینگے۔